ساحل آن لائن - سچائی کا آیئنہ

Header
collapse
...
Home / ملکی خبریں / بابائے قوم کی توہین ناقابل برداشت : واڈرا

بابائے قوم کی توہین ناقابل برداشت : واڈرا

Mon, 16 Jan 2017 11:33:56  SO Admin   S.O. News Service

نئی دہلی، 15؍جنوری(ایس او نیوز/آئی این ایس انڈیا )کانگریس صدر سونیا گاندھی کے داماد رابرٹ واڈرا نے کھادی ولیج انڈسٹریز کمیشن کے کلینڈر پر مہاتما گاندھی کی تصویر کی جگہ وزیر اعظم نریندر مودی کی تصویر لگائے جانے پر کہا کہ ملک کی عوام بابائے قوم کی ایسی توہین ہرگز برداشت نہیں کرے گی ۔واڈرا نے ہریانہ کی بی جے پی حکومت میں و زیر انل وج سے فیس بک پوسٹ میں کہا کہ آپ جس طریقے سے بیان دے رہے ہیں، وہ احمقانہ ہے۔فیس بک پوسٹ میں واڈرا نے لکھا ہے کہ مہاتما گاندھی اور ان کا نام تمام سیاسی پارٹیوں سے اوپر ہے اور اس کی حفاظت کی جانی چاہیے وہ بابائے قوم ہیں، انہیں ملک نے سب سے اعلی مقام دیا ہے۔واڈرا نے آگے کہا کہ ایک شخص جنہوں نے ملک کو آزادی دلانے کے لیے اتنے مصائب برداشت کئے اور قربانی دی ہے، ان کو دیا گیا یہ ایک بہترین اعزاز ہے، مجھے یہ دیکھ کر کافی حیرانی اور تکلیف ہوتی ہے کہ اس وقت کی حکومت ایسی گندی اور سستی سیاست کرنے لگی ہے۔واڈرا نے کہا کہ مہاتما گاندھی کا نام کسی بھی معاملہ میں گھسیٹنا گھٹیا سیاست کی عکاسی کرتا ہے۔انہوں نے کہا کہ کھادی سے ان کی تصویر کو ہٹا کر ان کی جگہ لینا ان کی توہین کرنا ہے۔واڈرا نے کہا کہ اس سے باپوکے لاکھوں عقیدت مندوں کے جذبات کو ٹھیس پہنچی ہے، ہندوستانی عوام باپو کی توہین کو برداشت نہیں کرے گی ۔


Share: